Breaking NewsEducationتازہ ترین
انسداد ڈینگی کارروائیوں میں تاخیر: 28 سکولوں کو شوکاز نوٹس جاری
محکمہ سکولز نے انسداد ڈینگی کی سرگرمیوں کی رپوٹ تاخیر سے فائل کرنے پر 28 سکولوں کو شوکاز نوٹس بھیج دیا ۔
تفصیل کے مطابق محکمہ سکولز ملتان نے انتہائی قدم اٹھاتے ہوئے 28سکولوں کے سربراہوں کو شوکاز جاری جاری کردیا۔
جس میں کہاگیا ہے کہ ڈینگی کے حوالے کی گئی سرگرمیوں بارے ایس او پیز طے ہیں، مگر ان پر عمل نہیں کیا جارہا ہے۔
ہدایت کے مطابق صبح 11 بجے تک تصاویر اور رپورٹ ارسال کرنا لازم ہے، مگر ان سکولوں کی طر ف سے 12 تک بھی رپورٹ ارسال نہیں کی گئی ۔
جس پر اعلیٰ حکام نے ناراضی کا اظہار کیا ہے، اور اس پر تمام سربراہوں کو شوکاز جاری کرتے ہوئے سی ای او کے سامنے پیش ہوکر اپنا موقف بیان کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔