Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

انسداد ڈینگی کارروائیوں میں تاخیر: 28 سکولوں کو شوکاز نوٹس جاری

محکمہ سکولز نے انسداد ڈینگی کی سرگرمیوں کی رپوٹ تاخیر سے فائل کرنے پر 28 سکولوں کو شوکاز نوٹس بھیج دیا ۔

تفصیل کے مطابق محکمہ سکولز ملتان نے انتہائی قدم اٹھاتے ہوئے 28سکولوں کے سربراہوں کو شوکاز جاری جاری کردیا۔

جس میں کہاگیا ہے کہ ڈینگی کے حوالے کی گئی سرگرمیوں بارے ایس او پیز طے ہیں، مگر ان پر عمل نہیں کیا جارہا ہے۔

ہدایت کے مطابق صبح 11 بجے تک تصاویر اور رپورٹ ارسال کرنا لازم ہے، مگر ان سکولوں کی طر ف سے 12 تک بھی رپورٹ ارسال نہیں کی گئی ۔

جس پر اعلیٰ حکام نے ناراضی کا اظہار کیا ہے، اور اس پر تمام سربراہوں کو شوکاز جاری کرتے ہوئے سی ای او کے سامنے پیش ہوکر اپنا موقف بیان کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button