Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

سکولز اساتذہ کے تبادلوں کاپہلا مرحلہ شروع، دوسرا 12 آگست سے شروع ہوگا

محکمہ سکولز نے اساتذہ کے تبادلوں کا سلسلہ شروع کر دیا، اساتذہ کی سہولت کیلئے ٹرانسفر راؤنڈ کو دو مراحل میں تقسیم کردیا گیا۔

پہلے مرحلے میں ہارڈ شپ ٹرانسفر راؤنڈ اور دوسرے مرحلے میں جنرل ٹرانسفر راؤنڈ اوپن ہوگا، ہارڈ شپ ٹرانسفر کیلئے اپلائی کرنے کا دورانیہ 10 اگست شام 5 بجے تک ہوگا، 10 اگست کی شام 5 بجے کے بعد کوئی درخواست موصول نہیں کی جائے گی۔

پہلے روز ہی 263 درخواستیں موصول ہوئی ہیں، جن میں سے 71 فیصد درخواستیں خواتین اساتذہ کی ہیں ہارڈ شپ راونڈ کیلئے درخواستیں متعلقہ اضلاع کے سی ای اوز کو جمع کروائی جا سکیں گی۔ ہارڈشپ راونڈ پر اپلائی کرنے والے درخواست گزاروں کو متعلقہ ویب سائٹ پر اپلائی کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

دوسرے مرحلے میں جنرل ٹرانسفر راؤنڈ 12 اگست سے شروع ہوگا،۔ جنرل ٹرانسفر کیلئے سکول ڈیپارٹمنٹ کی متعلقہ ویب سائٹ پر اپلائی کیا جائے گا، یہ ٹرانسفر راونڈ 31 اگست تک جاری رہے گا۔

درخواستوں کی جانچ پڑتال کیلئے 1 سے 5 ستمبر تک کی تاریخ مقرر کی گئی ہے، جنرل ٹرانسفر کا مرحلہ 13 ستمبر تک مکمل کر لیا جائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button