Breaking NewsEducationتازہ ترین
مردم شماری شروع، سکول اساتذہ سے خالی ہوگئے
سکولوں میں اساتذہ کی کمی کا مسئلہ نہ حل ہوسکا ، رہی سہی کسر مردم شماری نے پوری کردی۔
گزشتہ روز مردم شماری کا پہلا دن تھا، اساتذہ کی بڑی تعداد مردم شماری میں ڈیوٹی پر ہے، جس کی وجہ سے سکول خالی خالی رہے ۔
ایسے سکول زیادہ متاثر ہیں جہاں دو سے تین اساتذہ ہیں، جبکہ ہائی اور ہائر سکینڈری سکولوں میں نویں اور دسویں کے اساتذہ چلے جانے سے طلباء شدید پریشانی کا شکار ہیں ۔
انہوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ امتحانات سر پر ہیں، ان کی تیاری کےلئے اساتذہ کی تعیناتی کی جائے ۔