Breaking NewsEducationتازہ ترین
محکمہ سکولز کو دو روز بعد سیکورٹی الرٹ جاری کرنے کا خیال آگیا
کراچی یونیورسٹی میں دہشت گردی کے واقعہ کے دو روز بعد محکمہ سکولز پنجاب کو سیکورٹی الرٹ جاری کرنے کا خیال آگیا۔
جاری مراسلے میں کہا گیاہے کہ اے پلس اور اے کیٹیگری کے تمام سکولوں کی سیکورٹی فوری طور پر سخت کی جائے گی اور تمام اقدامات مکمل کئے جائیں ۔
ہوم ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے جاری ہونے والے سیکورٹی ایس او پیز پر سوفیصد عملدارآمد یقینی بنایا جائے۔
غفلت برتنے والے سکولوں کے سربراہوں کے خلاف کارروائی کی جائے ۔