ایس اینڈ جی ڈی اے نے زکریا یونیورسٹی کے پروفیسر کے خلاف کارروائی شروع کردی، اینٹی کرپشن سے بھی تفصیل طلب
شہری شیخ شیراز امجد نے سیکرٹری چیف منسٹر پنجاب، ایس اینڈ جی ڈے اور دیگر اہم کنٹرولنگ اتھارٹیز کو دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں ۔
زکریا یونیورسٹی : موبائل فون کے جعلی بل جمع کرانے والے پرووائس چانسلر کو بچانے کی کوشش، مزید 7 اساتذہ بھی پکڑے گئے
درخواست میں زکریا یونیورسٹی کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر محمد سہیل ارشد کے بدعنوانی کے الزامات لگائے اور موقف اختیار کیا کہ پروفیسر ڈاکٹر سہیل ارشد، جنہوں نے بہاءالدین زکریا یونیورسٹی، ملتان میں عثمان بوائز ہاسٹل کے وارڈن اور شعبہ فارمیسی کے چیئرمین جیسے عہدوں پر خدمات انجام دی ہیں، پر الزام ہے کہ انہوں نے کئی سالوں سے یونیورسٹی سے جعلی، بوگس اور غلط ٹیلیفون بل جمع کروا کر ادائیگیاں حاصل کی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں ۔
زکریا یونیورسٹی میں کرپشن کا راج، پرووائس چانسلر کے موبائل فون کے جعلی بل پکڑے گئے
شیخ شیراز امجد نے پنجاب کے حق اطلاعات کے قانون کے تحت بہاءالدین زکریا یونیورسٹی سے تمام ضروری شواہد حاصل کیے ہیں، یہ دستاویزات پروفیسر ڈاکٹر محمد سہیل ارشد کے خلاف الزامات کی تصدیق کے لیے پیش کی گئی ہیں کہ پروفیسر ڈاکٹر سہیل ارشد، پر الزام ہے کہ انہوں نے کئی سالوں سے یونیورسٹی سے جعلی، بوگس اور غلط ٹیلیفون بل جمع کروا کر ادائیگیاں حاصل کی ہیں۔
پروفیسر ڈاکٹر محمد سہیل ارشد کے خلاف کرپشن کے الزامات کی ابتدائی تحقیقات پروفیسر ڈاکٹر مقرب اکبر نے کیں، انکوائری رپورٹ رجسٹرار کو پیش کی گئی، پروفیسر ڈاکٹر مقرب اکبر کی سربراہی میں ہونے والی پہلی انکوائری نے واضح طور پر پایا کہ پروفیسر ڈاکٹر محمد سہیل ارشد نے جعلی اور بوگس بل جمع کرائے تھے، جس کی وجہ سے یونیورسٹی کو مالی نقصان ہوا۔
یہ بھی پڑھیں ۔
زکریا یونیورسٹی : ڈین آف فارمیسی کے امیدوار پر جعلی بل جمع کرانے پر انکوائری، چانسلر کو درخواست دے دی گئی
پروفیسر ڈاکٹر مقرب اکبر کی رپورٹ میں واضح طور پر ذکر کیا گیا ہے کہ پروفیسر ڈاکٹر محمد سہیل ارشد اور وارڈن عثمان ہال دونوں نے طویل عرصے سے جعلی بلوں کا دعویٰ کرنے کا اعتراف کیا۔
رپورٹ میں ان فراڈ کے مکمل دائرے کا تعین کرنے اور یونیورسٹی کو ہونے والے مالی نقصان کا تعین کرنے کے لیے مزید تحقیقات کی سفارش کی گئی ہے۔
بعد ازاں یونیورسٹی نے ڈین، فیکلٹی آف فارمیسی کا کیس محکمہ ہائیر ایجوکیشن پنجاب بھجودایا جس میں جان بوجھ کر پروفیسر ڈاکٹر محمد سہیل ارشد کے خلاف جاری انکوائری کا ذکر نہیں کیا گیا جب محکمہ ہائر ایجوکیشن نے پروفیسر ڈاکٹر محمد سہیل ارشد کے خلاف انکوائری کی حیثیت کے بارے میں استفسار کیا، تو یونیورسٹی نے تین ماہ تک جواب نہیں دیا۔ شیخ شیراز نے اپیل کی کہ جعلی بلوں کی جمع کرانے کی وجہ سے پروفیسر ڈاکٹر محمد سہیل ارشد کے وصول کئے گئے فنڈز کی فوری واپسی کے کرائی جائے
جس پر ایس اینڈ جی ڈی اے نے زکریا یونیورسٹی اور انٹی کرپشن کو مراسلہ جاری کردیا کہ حکومت کی طرف سے جاری ہونےوالےمراسلے کی روشنی میں شیخ شیراز امجد ولد شیخ امجد پرویز ریو خواجہ کالونی، ریلوے روڈ ملتان کی جانب سے پروفیسر ڈاکٹر محمد سہیل ارشد کے خلاف کرپشن اور بدعنوانی میں ملوث ہونے کی شکایت کی گئی ہے اور قانون کے مطابق کارروائی کی ہدایت کی گئی ہے۔
اس لئے انٹی کرپشن حکام اپنی رپورٹ سات روز میں ارسال کریں جبکہ یونیورسٹی اس کیس بارے تمام تفصیل ارسال کرے ۔