زکریا یونیورسٹی میں سپورٹس کوٹے پر لوٹ سیل لگ گئی
بہاءالدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں بی ایس پروگرام میں سپورٹس کے کوٹہ پر ہونے والے ایڈمیشن کی سیٹیں پہلے ہی فروخت کردی گئی، لاء ڈیپارٹمنٹ میں ایک سیٹ 5 لاکھ روپے تک فروخت کردی گئی۔
فارمیسی, ڈی وی ایم, کمپیوٹر سائنس, آئی ٹی کی سیٹیں بھی پہلے ہی من پسند اور سفارشی لوگوں میں بانٹ دی گئی ہیں۔
یونیورسٹی اساتذہ اور افسروں کے سفارش کردہ امیدوار بھی فیل کردئیے گئے ہیں، ٹرائلز صرف فارمیلیٹی کو پورا کرنے کے لیے جارہے ہیں۔
سپورٹس کی سیٹ پر ایسے طلباء کو سلیکٹ کرلیا جاتا ہے، جو نہ ہی کوئی گیم کھیلتے ہیں نہ ہی سلیکٹ ہونے کے بعد کسی کھیل کا حصہ بنتے ہیں ۔
اس سال ہونے والے بی ایس کے داخلوں کا میرٹ یونیورسٹی کی تاریخ کا بلند ترین میرٹ پر پہنچ گیا ہے۔
اس صورتحال میں کھلاڑیوں نے اعلیٰ حکام سے فوری مداخلت کرنے کی اپیل کی ہے اور کہا کہ کھلاڑیوں کا چناؤ میرٹ پر کیا جائے ۔