Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی میں سپورٹس کوٹے پر لوٹ سیل لگ گئی

بہاءالدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں بی ایس پروگرام میں سپورٹس کے کوٹہ پر ہونے والے ایڈمیشن کی سیٹیں پہلے ہی فروخت کردی گئی، لاء ڈیپارٹمنٹ میں ایک سیٹ 5 لاکھ روپے تک فروخت کردی گئی۔
فارمیسی, ڈی وی ایم, کمپیوٹر سائنس, آئی ٹی کی سیٹیں بھی پہلے ہی من پسند اور سفارشی لوگوں میں بانٹ دی گئی ہیں۔

یونیورسٹی اساتذہ اور افسروں کے سفارش کردہ امیدوار بھی فیل کردئیے گئے ہیں، ٹرائلز صرف فارمیلیٹی کو پورا کرنے کے لیے جارہے ہیں۔

سپورٹس کی سیٹ پر ایسے طلباء کو سلیکٹ کرلیا جاتا ہے، جو نہ ہی کوئی گیم کھیلتے ہیں نہ ہی سلیکٹ ہونے کے بعد کسی کھیل کا حصہ بنتے ہیں ۔

اس سال ہونے والے بی ایس کے داخلوں کا میرٹ یونیورسٹی کی تاریخ کا بلند ترین میرٹ پر پہنچ گیا ہے۔

اس صورتحال میں کھلاڑیوں نے اعلیٰ حکام سے فوری مداخلت کرنے کی اپیل کی ہے اور کہا کہ کھلاڑیوں کا چناؤ میرٹ پر کیا جائے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button