Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی: طالبات کو ہراساں کرنے والا ویزٹینگ ٹیچر نوکری سے فارغ

زکریا یونیورسٹی میں ہراسمنٹ کا ایک اور کیس سامنے آگیا، انتظامیہ نے ثبوت ملنے پر کنٹریکٹ منسوخ کردیا ۔

زکریا یونیورسٹی میں ٹیچر کی طر ف سے طالبا ت کو ہراساں کرنے کا ایک اور واقعہ منظر عام پر آگیا ، جس پر اسلامی جمعیت طلبا نے احتجاج کی دھمکی دی تو انتظامیہ بھی حرکت میں آگئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شعبہ فوڈ سائنسز میں بی ایس کی کلاسز کو اسلامیات پڑھانے کےلئے وزٹینگ پر ایک ٹیچر محمد رمضان کو تعینات کیا گیا تھا، انہوں نے اپنی تعیناتی کے دوران طالبات کو حیلے بہانوں سے تنگ کرنا شروع کردیا، اور وٹس ایپ پیغامات کے ذریعے دوستی کی پیشکش اور رات گئے بات کرنے کی میسج شروع کردئے طالبا ت کو مجبور کیاگیا کہ وہ اپنی اسائمنٹ ان کے ذاتی نمبر پر ارسال کریں اور یہ بھی کہاگیا کہ جو ان کا نمبر اپنے فون میں محفوظ نہیں کریں گی ان کو پھر اس کا خمیازہ بھگتنا ہوگا ۔

اس کی اطلاع اسلامی جمیعت طلبا کو ملے جس کے ناظم حارث بلوچ نے بیان جاری کیاکہ جامعہ ذکریا میں اساتذہ اور طلبہ کی جانب سے طالبات کو مسلسل ہراساں کرنے پر شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

انتظامیہ اس واقعہ کی تحقیق کرے اور اس میں ملوث اساتذہ اور طلبہ کے خلاف جلد از جلد کاروائی کرے۔ طالبات کو اس طرح مسلسل ہراساں کرنا سمجھ سے بالاتر ہے اس واقع کے خلاف اسلامی جمعیت طلبہ خاموش تماشائی نہیں بنے گی۔ اگر جامعہ کی انتظامیہ واقع کا نوٹس لیتے ہوئے کاروائی کرتی ہے تو اسلامی جمعیت طلبہ ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے وگرنہ اسلامی جمعیت طلبہ اس واقع کے خلاف خود کاروائی کرے گی اور نتائج کی ذمہ دار یونیورسٹی انتظامیہ ہوگی۔

یونیورسٹی میں طلبہ و طالبات تعلیم حاصل کرنے آتے ہیں اور اساتذہ کا طالبات کو ہراساں کرنا انتہائی شرمناک ہے۔

یہ بیان جاری ہونے کے بعد شعبے کی انتظامیہ فوری حرکت میں آگئی اور ٹیچر سے جواب طلب کرلیاگیا، وہ اس الزام کا کوئی جواب نہ دے سکے جس پر ان کا کنٹریکٹ فوری طور منسوخ کردیا گیا۔

اس بارے میں شعبہ کے ترجمان کا کہناہے کہ تدریس میں کسی بھی طور غیرقانونی اور غیر اخلاقی حرکت کی اجازت نہیں دی جاسکتی،جیسے ہی معاملہ سامنے آیا فوری فیصلہ جاری کردیا گیا اور محمد رمضان کا کنٹریکٹ منسوخ کردیا ان کے جگہ مستقل ٹیچر تعینات کیا جارہا ہے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button