زکریا یونیورسٹی سے مشکوک شخص پکڑا گیا
زکریا یونیورسٹی میں چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے بعد پروفیسر ڈاکٹر مقرب اکبر ریذیڈنٹ آفیسر نے سکیورٹی سٹاف کو چاک وچوبند کردیا۔
یہ بھی پڑھیں ۔
زکریا یونیورسٹی میں بڑے تبادلے
گزشتہ روز سکیورٹی سٹاف سے سکیورٹی ایشوز پر میٹنگ کی، اور کالونیز ایریا میں سفید پار چات میں سکیورٹی سٹاف کو تعینات کیا، تو سٹاف کالونی میں سے ایک مشکوک شخص کو پکڑ لیا جو کہ سٹاف کالونی کے گھر ڈی 13کے باہر چھپ کر بیٹھا ہوا تھا ۔
یہ بھی پڑھیں ۔
زکریا یونیورسٹی : چوری کا وارداتیں نہ تھم سکیں، انتظامیہ ناکام، مکینوں کابڑا اعلان
سکیورٹی اہلکار نے جب اس سے بلا وجہ وہاں بیٹھنے کی وجہ دریافت کی تو وہ بھاگنے لگا، سکیورٹی اہلکار نے اسے پکڑ لیا اور ریذیڈنٹ آفیسر کے پاس پیش کیا، اس سے تفتیش کی گئی تو اس کا یونیورسٹی سے کوئی تعلق نہ تھا۔اس کی مشکوک سرگرمی کو دیکھتے ہوئے اس کو پولیس کے حوالہ کر دیا۔ اس مشکوک شخص کا نام ساجد علی معلوم ہوا ہے۔