Paid ad
Breaking Newsتازہ ترینجرائم کی دنیا

زکریا یونیورسٹی : چوری کا وارداتیں نہ تھم سکیں، انتظامیہ ناکام، مکینوں کابڑا اعلان

زکریا یونیورسٹی میں چوری کی ایک اور واردات، مکینوں کا اپنی عدالت لگانے اور مشکوک افراد کو گولی مارنے کا فیصلہ کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں ۔
زکریا یونیورسٹی سیکورٹی رسک بن گئی، پرسرار چوروں کا ایک اور وار

تفصیل کے مطابق زکریا یونیورسٹی میں چوری کی وارداتیں نہ رک سکیں، ساڑھے تین سو سے زائد سیکورٹی اہلکار بھی تاحال چوروں کا پتہ نہ لگا سکے، تین دن میں دوسری چوری نے مکینوں کا اپنی عدالت لگانے پر مجبور کردیا ۔

یہ بھی پڑھیں ۔
مسلح افراد زکریا یونیورسٹی کے سیکورٹی گارڈز کو قید کرکے ٹرانسفارمر چوری کرکے لے گئے

گزشتہ روز یونیورسٹی کنٹرولر کے پی ایس سید ذوالفقار نقوی عاشورہ کےلئے آبائی گاوں گئے ہوئے تھے کہ نامعلوم چوروں نے گھر کا صفایا کردیا۔
شام میں واپسی پر آئے تو پورا گھر الٹا پڑا تھا، چوری کی اطلاع ملتے ہی مکین اکھٹے ہوگئے اور سیکورٹی کے خلاف نعرے بازی کی۔

یہ بھی پڑھیں ۔
چوروں نے زکریا یونیورسٹی کے ڈپٹی رجسٹرار لیگل کے گھر کا صفایا کردیا

ان کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی انتظامیہ نے اساتذہ ، افسروں اور ملازمین کو چوروں کے آسرے پر چھوڑ دیا ہے، ہم نے مشکوک افراد کی نشاندھی بھی کی، ایک مشکوک سیکورٹی گارڈ محمد نواز کی بھی نشاہدہی کی، جس کو اپنی حرکات کی وجہ سے کالونی میں آنے سے منع کیا گیا، مگر سٹیٹ انتظامیہ نے اس کو ٹیوب ویل کے قریب کمرہ بنا کردے دیا، اور اس کے خلاف کوئی کارروائی بھی نہیں کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں ۔
زکریا یونیورسٹی کے چور سیکورٹی گارڈ رنگے ہاتھوں پکڑے گئے

جس پر خود ایکشن لینے کا فیصلہ کیا ہے، اب کالونی کے مکین خود عدالت لگائیں گے کیونکہ وائس چانسلر آر او کے خلاف ایکشن نہیں لے سکتے، کیونکہ بھائی سیکرٹری ہیں، اس لئے اب کالونی میں جو بھی مشکوک شخص نظر آئے گا ،اس کو گولی ماردیں گے۔ یونیورسٹی انتظامیہ بے بسی کی تصویر بنی ہوئی ہے مگر اب مکین اور نہیں لٹ سکتے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button