Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی کے چور سیکورٹی گارڈ رنگے ہاتھوں پکڑے گئے

زکریا یونیورسٹی میں ہونے والی چوریوں میں ملوث سیکورٹی گارڈز پکڑے گئے، جو ٹرانسفارمر اور سی سی ٹی وی کیمرے چوری کرنے بھی ملوث ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں ۔
مسلح افراد زکریا یونیورسٹی کے سیکورٹی گارڈز کو قید کرکے ٹرانسفارمر چوری کرکے لے گئے

ذرائع کے مطابق سیکورٹی گارڈ جہانزیب اپنی گاڑی میں رات کے دو بجے یونیورسٹی سے جارہا تھا کہ چیک پوسٹ پر روک کر جب گاڑی کی تلاشی لی گئی تو ڈگی سے تین بیٹریاں برآمد ہوئیں، جن کی مالیت 5ہزار سے زائد تھی، جب اس سے پوچھا گیا تو اس نے بتایا کہ اس کو یہ بیٹریاں سیکورٹی گارڈ شوکت سعیدی نے دی ہیں جو یو جی ایس میں ڈیوٹی کررہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں ۔
جامعہ زکریا: سیاسی دباؤ پر ہراسگی اور بلیک میلنگ پر ہٹائے گئے سیکیورٹی گارڈز واپس تعینات

اس واردات کی اطلاع سیکورٹی آفیسر کو دی گئی جنہوں نے آکر موقع پر مال مسروقہ کو چیک اور دنوں سیکورٹی گارڈ کو کنٹرول آنے کا حکم دیا مگر دونوں راستے سے فرار ہوگئے ، جس پر ان کے خلاف پیڈا ایکٹ تحت کارروائی کےلئے یونیورسٹی حکام کو تحریر کر دیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شوکت سعیدی شعبہ اسلامیات کے اسسٹنٹ پروفیسر ظفر سعید کا بھائی ہے، جو اس کو بچانے کےلئے متحرک ہے ، اور مختلف ذرائع سے اپنے بھائی کا نام نکلوانے کےلئے دباو ڈلوارہے ہیں ، جبکہ جہانزیب میتلا پہلے بھی کئی وارداتوں میں ملوث ہے، جن کی انکوائری چل رہی ہے، مگر ایک ایمپلائز گروپ کی آشیرباد سے کارروائی نہیں ہوپاتی۔

سیکورٹی حکام کا کہنا ہے کہ دونوں سیکورٹی گارڈ ٹرانسفارمر چوری اور ایگر گیٹ کے ساتھ باونڈری وال سے سی ٹی وی کیمرے چوری کرنے میں بھی ملوث ہیں ، اب ان کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button