Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

جامعہ زکریا: سیاسی دباؤ پر ہراسگی اور بلیک میلنگ پر ہٹائے گئے سیکیورٹی گارڈز واپس تعینات

سیاسی دباو پر زکریا یونیورسٹی میں طالبات کو ہراساں کرنے کے الزامات میں ٹرانسفر ہونے والے سیکورٹی گارڈز کو دوبارہ سیکورٹی ونگ میں بھیج دیا گیا ۔

یہ بھی پڑھیں ۔
زکریا یونیورسٹی : طالبات کو ہراساں کرنے پر دو سیکورٹی گارڈز ڈیوٹی سے ہٹادئے گئے

بتایا گیاہے کہ بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں گُزشتہ ماہ دو سیکیورٹی گارڈ عثمان امیر اور ناصر عباس کو یونیورسٹی میں طلبہ و طالبات کو ہراساں کرنے اور بلیک میل کرنے سمیت سنگین الزامات سامنے آنے پر ان کو سیکورٹی ونگ سے ہٹا کر رجسٹرار آفس رپورٹ کرنے کے آرڈر جاری کیا گئے۔

یہ بھی پڑھیں ۔
سکول سیکورٹی گارڈ کے خلاف انکوائری شروع

اس کے بعد مزید سیکورٹی گارڈز کی بھی تحقیات شروع کی گئی جو یونیورسٹی میں طلبہ و طالبات کو ہراساں کرنے بلیک میل کرنے سمیت لڑائی جھگڑوں میں ملوث طلبہ کے سہولت کار کے طور پر کردار ادا کررہے ہیں، جس کی وجہ سے یونیورسٹی میں امن و امان کی صورتحال انتہائی تشویش ناک پیدا ہو چُکی ہے مگر ایک ماہ کے بعد ہی ان دو سیکیورٹی گارڈز کو سیاسی پشت پناہی اور یونیورسٹی سیاسی پریشر میں آکر یونیورسٹی انتظامیہ نے ان کو دوبارہ سیکورٹی ونگ میں تعینات کردیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button