مسلح افراد زکریا یونیورسٹی کے سیکورٹی گارڈز کو قید کرکے ٹرانسفارمر چوری کرکے لے گئے
زکریا یونیورسٹی میں سیکورٹی کا پول کھل گیا، لاکھوں روپے کا اسلحہ بھی کام نہ آیا ، چوروں نے سیکورٹی گارڈز کو اسلحہ کے زور پر بے بس کرکے ٹرانسفارمر چوری کرکے لے گئے۔
اس سلسلے میں سیکورٹی گارڈ خلیل احمد نے بتایا کہ منگل کی رات وہ سیکورٹی گارڈ محمد اکرم کے ساتھ ڈیوٹی پرتھا کہ پہلے سے موجود دو افراد نے ہم پر اسلحہ تان لیا، اور مارنا شروع کردیا ، جیب سے 12 سوروپے اور اکرم کی جیب سے ہزار روپے اور موبائل چھین لئے۔
اکرم نے فرار ہونے کی کوشش کی تو اس کو سرپر اینٹ مار کر زخمی کردیا ۔
بعد ازں ہمیں رسیوں سے باندھ دیا، اس دوران کے دوسرے آدمی آگئے۔ انہوں نے ٹرانسفارمر کھولنا شروع کردیا اور اس کی کوائل نکال کر بوری میں ڈالی اور دیگر سامان دوسری بوری میں ڈال کر ہاتھ والی ٹرالی میں رکھ کر میتلا گیٹ نمبر 12 کی طرف سے فرار ہوگئے ۔
بعد ازں ہمیں نے کوششوں سے اپنے ہاتھ کھولے اور پونے تین بجے زرعی کالج پہنچے، اور واردات کی اطلاع سیکورٹی آفیسر کو دی ، جس پر پولیس کو بھی بلالیا گیا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔