Paid ad
Breaking Newsتازہ ترینجرائم کی دنیا

زکریا یونیورسٹی سیکورٹی رسک بن گئی، پرسرار چوروں کا ایک اور وار

زکریا یونیورسٹی میں پرسرار چوروں کی ایک اور واردات ، سابق یونین صدرکے گھر کا صفایا ہوگیا، سیکورٹی کاغذات میں رہ گئی ۔

تفصیل کے مطابق زکریا یونیورسٹی میں 5ماہ کے دوران چوری کی 8ویں بڑی واردات ہوگئی، اساتذہ افسروں کے بعد چھوٹے ملازمین اور یونین کے صدر کے گھر کا بھی صفایا ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں ۔
زکریا یونیورسٹی کے پروفیسر کی چوری پکڑی گئی

گزشتہ رات چور غلام حر غوری کے گھر سے چھ لاکھ روپے کا سونا اور نقدی لے گئے۔

یہ بھی پڑھیں ۔
چوروں نے زکریا یونیورسٹی کے ڈپٹی رجسٹرار لیگل کے گھر کا صفایا کردیا

اس سے قبل اسسٹنٹ رجسٹرار لیگل، سابق سیکورٹی آفیسر، متعدد ٹیچرز کے گھروں سے سونا اور نقدی ہی چوری کی گئی ہے

یہ بھی پڑھیں ۔
مسلح افراد زکریا یونیورسٹی کے سیکورٹی گارڈز کو قید کرکے ٹرانسفارمر چوری کرکے لے گئے

پولیس کی فرانزک رپورٹ کے مطابق چوروں نے دستانے استعمال کئے، اور جدید آلات کی مدد سے صرف سونے والی جگہ کو ہی ٹریس کرکے چوری کی ، مگر یونیورسٹی 5ماہ کے دوران ان چوروں کے خلاف کوئی کارروائی نہ کرسکی، جس کی وجہ سے رہائشی کالونیاں چوروں کا آسان ہدف بن گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں ۔
زکریا یونیورسٹی چوروں کے بعد ڈاکوؤں کے نرغے میں

جس پر مکینوں کا کہنا ہے کہ وائس چانسلر اس کا نوٹس لیں ، سیکورٹی کی ترتیب نو کریں، اور کالونیوں کی سیکورٹی کا یقینی بنوائیں ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button