Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی چوروں کے بعد ڈاکوؤں کے نرغے میں

زکریا یونیورسٹی میں چوری کے بعد ڈکیتی کی وارداتیں ہونے لگی ، دن دہاڑے طالب علم کو لوٹ لیاگیا، کیمپس سیکورٹی سسٹم پر سوالیہ نشان لگ گیا ، اسلامی جمعیت نے احتجاج کی دھمکی دے دی ۔

یہ بھی پڑھیں ۔
مسلح افراد زکریا یونیورسٹی کے سیکورٹی گارڈز کو قید کرکے ٹرانسفارمر چوری کرکے لے گئے

تفصیل کے مطابق زکریا یونیورسٹی میں امن وامان کی صورتحال بہتر نہ ہوسکی، ایک ہفتے کے دروان چوری کی دو وارداتیں اور ڈکیتی کی ایک وارت ہوگئی ، دو طالبعلموں کی موٹرسائیکلیں چوری ہوگئیں، ایک موٹر سائیکل کی کوئی سیٹ کھول کر چوری کرکے چلاگیا، جبکہ رہی سہی کسر ڈاکو بھی پہنچ گئے ۔

یہ بھی پڑھیں ۔
زکریا یونیورسٹی میں چور سرگرم، ملازمین لٹ گئے

نامعلوم افراد کے عمر ہال کے سامنے طالب علم کو گن پوائنٹ پر نقدی اور موبائل سے محروم کردیا ، جس پر طلباء نے احتجاج کیا ہے جبکہ ناظم اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ زکریا حارث بلوچ نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں اس طرح چوری ڈکیٹی کے اقدام کی پرزور مذمت کرتے ہیں، اور یونیورسٹی انتظامیہ ان تمام واقعات پر کاروائی کرے ورنہ طلباء اپنی حفاظت کرنا بخوبی جانتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں ۔
چوروں نے زکریا یونیورسٹی کے ڈپٹی رجسٹرار لیگل کے گھر کا صفایا کردیا

انہوں نے مزید کہا کہ جامعہ زکریا یونیورسٹی طلباء کے لئے غیر محفوط ہو چکی ہے، یونیورسٹی میں طالب علم تعلیم حاصل کرنے آتے ہیں لیکن یونیورسٹی کے حالات تعلیم کے نہیں بلکے لڑائی جھگڑے کے ہیں۔

گزشتہ روز دن 3 بجے عمر ہال کے سامنے آؤٹ سائیڈرز گن پوائنٹ پر طالب علم سے 12 ہزار نقدی اور موبائل چھین کر فرار ہوگئے ۔

حالیہ دو مہینوں میں طلبہ کے بیسیوں موٹر سائیکل اور یونیورسٹی سے بجلی کے ٹرانسفارمر بھی چوری ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں ۔
زکریا یونیورسٹی کے چور سیکورٹی گارڈ رنگے ہاتھوں پکڑے گئے

یونیورسٹی کے اندر موٹر سائیکل چوری اور گن پوائنٹ پر چوریاں انتظامیہ کے لئے سوالیہ نشان ہیں۔

یونیورسٹی کی ناقص صورتحال کسی بڑے حادثے کا سبب بن سکتی ہے ۔ انتظامیہ کی ترجیحات میں سیکیورٹی اور یونیورسٹی میں امن و امان جیسی اہم چیزیں شامل نظر نہیں آتی ۔ایسی صورتحال میں طلباء کا یونیورسٹی میں رہنا بہت مشکل ہے ۔

اس موقع پر جب یونیورسٹی میں نئے داخلے جاری ہیں ایسے واقعات کا ہونا قابل تشویش ہے ۔

اسلامی جمیعت طلبہ کا یونیورسٹی اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ ہے کہ یونیورسٹی میں امن و امان کو قائم کیا جائے تاکہ طلباء احسن طریقے سے تعلیم حاصل کر سکیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button