سید عابد امام اور ظفر آہیر کو زکریا یونیورسٹی کی سینڈیکیٹ کا ممبر تعینات کر دیا گیا
وزیر اعلیٰ پنجاب نے سید عابد امام اور ظفر آہیر کو زکریا یونیورسٹی کی سینڈیکیٹ کا ممبر تعینات کردیا۔
ہائرایجوکیشن کمیشن نےمراسلہ جاری کیا ہے کہ وزیراعلیٰ نے اپنے خصوصی اختیارات استعمال کرتے ہوئے سید عابد امام اورمسٹر ظفر آہیر کو زکریا یونیورسٹی کی سینڈیکیٹ کا ممبر تعینات کردیا ہے ۔
تاہم زکریا یونیورسٹی کے وائس چانسلر کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ دو روز میں سینڈیکیٹ کی خالی اسامیوں کی تفصیل ارسال کریں، تاکہ ان دونوں کی کیٹگری کا تعین کیا جاسکے ۔
عابدامام کا تعلق کبیروالا سے ہے وہ سابق سیپکر سید فخر امام کے صاحزادے اور تحریک انصاف کے رہنما ہیں، جبکہ ظفر آہیر ملتان سے ہیں، اور صحافت سے تعلق ہے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ زکریا یونیورسٹی نے تفصیل ارسال کردی ہے جس کے بعد ایچ ای ڈی نے مراسلہ بھی تیار کرلیا ہے ، جو آئندہ 24گھنٹوں میں کسی بھی وقت جاری کردیاجائے گا۔