Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

سید عابد امام اور ظفر آہیر کو زکریا یونیورسٹی کی سینڈیکیٹ کا ممبر تعینات کر دیا گیا

وزیر اعلیٰ پنجاب نے سید عابد امام اور ظفر آہیر کو زکریا یونیورسٹی کی سینڈیکیٹ کا ممبر تعینات کردیا۔

ہائرایجوکیشن کمیشن نےمراسلہ جاری کیا ہے کہ وزیراعلیٰ نے اپنے خصوصی اختیارات استعمال کرتے ہوئے سید عابد امام اورمسٹر ظفر آہیر کو زکریا یونیورسٹی کی سینڈیکیٹ کا ممبر تعینات کردیا ہے ۔

تاہم زکریا یونیورسٹی کے وائس چانسلر کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ دو روز میں سینڈیکیٹ کی خالی اسامیوں کی تفصیل ارسال کریں، تاکہ ان دونوں کی کیٹگری کا تعین کیا جاسکے ۔

عابدامام کا تعلق کبیروالا سے ہے وہ سابق سیپکر سید فخر امام کے صاحزادے اور تحریک انصاف کے رہنما ہیں، جبکہ ظفر آہیر ملتان سے ہیں، اور صحافت سے تعلق ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ زکریا یونیورسٹی نے تفصیل ارسال کردی ہے جس کے بعد ایچ ای ڈی نے مراسلہ بھی تیار کرلیا ہے ، جو آئندہ 24گھنٹوں میں کسی بھی وقت جاری کردیاجائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button