اساتذہ کی تنخواہوں سے ہیلتھ انشورنس کاٹنے کے احکامات نے نئی پریشانیاں کھڑی کردیں
نومبر 2023 میں وزارت خزانہ نے ایک تجویز بنا کر وفاقی حکومت کو بھجوائی تھی کہ سرکاری ملازمین کو ہیلتھ انشورنس مہیا کرنے کے لیے ہیلتھ انشورنس پریمیم کی رقم لی جائے جو 4350 روپے سالانہ ہو، وفاقی کابینہ نے اس کی منظوری دے دی ہے اور اب یکم جنوری 2024سے یہ رقم کٹنا شروع ہو جائے گی جس کے اثرات صوبائی اساتذہ اور ملازمین پر بھی پڑے ہیں، اب یہ رقم یکم جنوری سے شروع ہونے والے سال سے تنخواہوں سے کٹوتی شروع ہو جائے گی۔
جس پر اساتذہ تنظمیوں نے ظلم قرار دیا ہے ان کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے دور میں یہ سب بڑا ظلم ہے، سابق حکومت کے اچھے منصوبے کو اس طرح اپلائی کرنا، اس کے مقاصد کو ضائع کرنے کے مترادف ہے، پہلے ہی بہت کٹوتیاں ہوتی ہیں اب میڈیکل کی کٹوتی سے باقی کیا بچے گا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے میڈیکل کی کٹوتی کا عمل نہ روکا تو احتجاج کا راستہ اپنایا جائے گا۔