Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ٹیوٹا ملازمین کا احتجاج جاری ، 17 ویں روز بھی تالہ بندی اور نعرے بازی

ٹیوٹا کے ماتحت اداروں میں پنجاب بھر میں سپیشل الاؤنس نہ ملنے پر 17 واں روز بھی ہڑتال اور تالہ بندی کی گئی۔

گرینڈ الائنس کے فیصلے کے مطابق جب تک ملا زمین کو جو ن 2021 سے 25% یکم مار چ 2022 سے 15%
الاؤنس نہیںں مل جاتا، جب تک پنجا ب بھر کے تمام اداروں میں ہڑتال اور تالہ بندی ایڈ مشن کا بائیکاٹ، کلاسز کا بائیکاٹ، آڈٹ کا بائیکا ٹ، ای میلز کا با ئیکاٹ جاری رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں۔

ٹیوٹا ملازمین کے مطالبات پورے کرنے کےلئے گول میز کانفرنس

ملتان کے ادارہ گورئمنٹ ٹیکنیکل ٹرینگ انسٹیوٹ وومن شاہ رکن عالم میں جلسہ منعقد ہوا۔

جلسہ کی صدارت چیئرمین گرینڈ الا ئنس پنجاب عبدالرزاق بلو چ نے کی۔

مہمانان خصوصی میں رانا رئیس احمد صدر ٹیوٹا ٹیچر ز ایسو سی ایشن ضلع ملتان،شاہد رضوان وائس چیئرمین گرینڈ الائنس پنجاب،راؤ عطا ء اللہ جنرل سیکرٹری ٹیوٹا ٹیچر ز ایسو سی ایشن،رانا محمداکرم چیئرمین ایکشن کمیٹی ملتان زون، کو آرڈینیٹر ز میں کا شف یعقو ب، محمد جعفر، را ؤ سر فراز اجمل، چوہدری طلحہٰ، مس سلمہ ٰ اصغر، مس فرزانہ عباس، مس صائمہ،مس نگہت، شا ہد زمان،رانا ربنو از نون چیئرمین ٹاسک فور س گرینڈ الائنس،جمشید خان چیئرمین مو بائل ایکشن کمیٹی ضلع ملتان تھے۔

جلسہ رانا محمداقبال سرپر ست اعلیٰ گرینڈ الائنس
پنجاب، چیئرمین ایپکا ملتان ڈویژن ملتان کے زیر سر پرستی منعقد ہوا۔

جلسہ سے تمام مہما نان گرامی اور عہدیداران گرینڈ الائنس ایپکا ٹیکنیکل ایجو کیشن پنجاب نے خطاب کیا۔

مقر رین نے کہا کہ اگر رواں ہفتہ میں 25% اور 15% کا نو ٹیفکیشن نہ کیا گیا تو اگلے ہفتے میں لا ہور ٹیوٹا سیکرٹریٹ آفس کے سامنے دھرنے کا پر و گرام فائنل کیا جائے گا۔

مقررین نے کہا کہ 17 روز سے اسا تذہ، ٹیکنیکل سٹاف، ایپکا کے ممبران سڑکو ں پر ہیں۔ لیکن تاحال ٹیوٹا ملا زمین اور PSIC کے ملا زمین کا مسئلہ حل نہیں کیا گیا۔

بار بار حکومت پنجاب سے بھی درخواستوں کے ذریعے بھی مطالبہ کیا گیا اور ایم پی ایز کے ذریعے بھی مطالبہ پیش کیا گیا، لیکن تا حال ملا زمین سڑکو ں اور چوکوں پر پنجاب بھر میں مطالبہ کر تے پھر رہے ہیں اور ملا زمین کو مجبور کیا جارہا ہے کہ وہ وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ اور ٹیوٹا سیکرٹریٹ آفس کا گھیراؤ کیا جائے۔

ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ اس سے پہلے کہ ملا زمین لاہور کی جانب جائیں فی الفور 25% جو ن 2021 سے اور 15% یکم مارچ 2022 سے Arear سمیت نوٹیفکیشن جاری کیا جائے۔

جلسہ میں محمد شفیق لودھی، عابد ممتاز، محمد اکمل بلو چ، رانا مصدق، امجد علی، چوہدری جا وید اقبال، فرحان اشفاق،عظیم اشفاق،وقار مان، محمدنواب خان، رانا محمدندیم، محمدعباس،سجا د حیدر، رمضان بھٹہ،راشد علی اور دیگر تمام ادارہ جات کے تمام ملازمین نے بھر پور شر کت کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button