Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

صوبہ بھر میں 45 ہزار سکولز غیر رجسٹرڈ ہونے کا انکشاف

ایجوکیشن اتھارٹیز پرائیوٹ سکولوں کو رجسٹرڈ کرنے میں ناکام ہوگئیں۔

ذرائع کے مطابق پنجاب بھر کی ایجوکیشن اتھارٹیز سکولوں کو رجسٹرڈ کرنے میں ناکام ہوگئیں ہیں، درجنوں کیسز تعطل کا شکار ہیں، ملتان میں 15 سو سے زائد سکول غیر رجسٹرڈ بتائے گئے ہیں جبکہ لاہور میں  غیر رجسٹرڈ سکولوں کی تعداد 993 پر پہنچ گئی۔

اس طرح صوبہ بھر میں 45 ہزار سکولز غیر رجسٹرڈ ہیں، غیر رجسٹرڈ سکولوں میں قابل اساتذہ نہ ہونے کے باعث لاکھوں بچوں کا مستقبل خطرے میں پڑ گیا۔

جس پر تمام سی ای اوز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ غیر رجسٹرڈ اداروں سے تین روز میں دستاویزات طلب کریں، تین روز میں ریکارڈ جمع نہ والوں کے عمارت کو سیل کردیا جائے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button