Breaking NewsEducationتازہ ترین
جنوبی پنجاب میں سموگ کے بڑھتے ہوئے وار: ٹیوشن سنٹر بھی بند کردئے گئے، تعطیلات میں اضافے کا خدشہ
محکمہ سکولز نے سموگ کی بڑھتے ہوئے وار کے پنجاب بھر میں 17 نومبرتک ٹیوشن سنٹر بھی بند کردئیے، تمام پرائیویٹ سنٹروں کو فوری طور پر کوچنگ بند کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سموگ کی شدت دن بدن بڑھ رہی ہے، خدشہ ہے کہ چھٹیوں کو یکم دسمبر تک بڑھا دیا جائے گا۔
دوسری طرف حکومت کی طرف سے جاری مراسلے کے مطابق آج 13 نومبر سے 17 نومبر اتوار تک ڈی جی خان, بہاولپور,ساہیوال,سرگودھا اور راولپنڈی ڈویژن میں سکولز کالجز بند رہیں گے، جس کی وجہ سے سموگ کے بڑھتے ہوئے اثرات ہیں۔