پانچویں وائس چانسلرز فورم کا انعقاد

ہائیر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد کے زیر اہتمام پانچویں وائس چانسلرز فورم کا انعقاد کیا گیا ,جس میں ملتان سے بہاالدین زکریا یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی نے خصوصی شرکت کی ۔
یہ بھی پڑھیں ۔
ایمرسن یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی فورم 2023 میں شرکت
وائس چانسلر فورم میں ملک بھر کی اور مسلم ممالک سے بھی یونیورسٹیوں کے وائس چانسلر حضرات نے بھی شرکت کی ۔
ایچ ای سی کے زیر اہتمام فورم کے انعقاد کا مقصد مسلم ورلڈ کی ہائیر لیڑر شپ کو ایک ہی چھت تلے اکھٹا کرنا تھا تاکہ موجودہ چیلنجز اور ان کے حل کے لیے مواقع پیدا کئے جائیں, اور مسلم دنیا کے لیے اعلیٰ تعلیم ، ریسرچ اور ترقی کے لیے بھی باہم تعاون کی راہیں متعین کی جائیں ۔
فورم کے انعقاد پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی نے مسرت کا اظہار کیا ، اور اس بات پر زور دیا کہ تمام مسلم ممالک کی درسگاہیں ریسرچ کے کلچر کو زیادہ سے زیادہ فروغ دیں, اور باہمی تعاون کو مزید مضبوط کیا جائے ۔
فورم کے اختتام پر اہم سفارشات پیش کیں گئیں، جنہیں متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا ۔



















