Breaking NewsEducationتازہ ترین
این ایف سی انسٹی ٹیوٹ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے وائس چانسلر کی پریس کانفرنس
این ایف سی انسٹی ٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اختر کالرو نے کہا کہ این ایف سی ترقی کی منازل تیزی سے طے کررہا ہے، اس کے بد خواہ اس کی ترقی سے پریشان ہیں، اور پروپیگنڈا کررہے ہیں ۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کے ساتھ ، رجسٹرار نصراللہ خان بابر، کنٹرولر رسول احمد ، ٹریژرر مغفور انور ، سینئر فیکلٹی ممبران موجو د تھے ۔
انہوں نے کہا کہ ہم این ایف سی آئی ای ٹی کی ترقی و ترویج کیلئے دن رات کوشاں ہیں، اور بغیر ایچ ای سی اور حکومتی گرانٹ کے اپنے وسائل سے یونیورسٹی کو چلا رہے ہیں جو وفاقی لیول پر ایک رول ماڈل کے طور پر پیش کیا جاتا ہے، لیکن نیشنل لیول کی یونیورسٹی کے بارے میں بے بنیاد اور من گھڑت پروپیگنڈہ کیا جارہا ہے، جو ہمارے لئے تشویش کا باعث ہے۔