Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

این ایف سی انسٹی ٹیوٹ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے وائس چانسلر کی پریس کانفرنس

این ایف سی انسٹی ٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اختر کالرو نے کہا کہ این ایف سی ترقی کی منازل تیزی سے طے کررہا ہے، اس کے بد خواہ اس کی ترقی سے پریشان ہیں، اور پروپیگنڈا کررہے ہیں ۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کے ساتھ ، رجسٹرار نصراللہ خان بابر، کنٹرولر رسول احمد ، ٹریژرر مغفور انور ، سینئر فیکلٹی ممبران موجو د تھے ۔

انہوں نے کہا کہ ہم این ایف سی آئی ای ٹی کی ترقی و ترویج کیلئے دن رات کوشاں ہیں، اور بغیر ایچ ای سی اور حکومتی گرانٹ کے اپنے وسائل سے یونیورسٹی کو چلا رہے ہیں جو وفاقی لیول پر ایک رول ماڈل کے طور پر پیش کیا جاتا ہے، لیکن نیشنل لیول کی یونیورسٹی کے بارے میں بے بنیاد اور من گھڑت پروپیگنڈہ کیا جارہا ہے، جو ہمارے لئے تشویش کا باعث ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button