ایمرسن یونیورسٹی کی ترقی کےلئے پنجاب بھر کے وائس چانسلرز کی یقینی دہانی
چیئرمین پنجاب ایچ ای سی نے ایمرسن یونیورسٹی میں انفراسٹرکچر اور کوالٹی ایجوکیشن کو بہتر بنانے کےلئے مدد کی یقین دہانی کرادی۔
اس سلسلے میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان نے لاہور میں وائس چانسلرز میٹنگ کے موقع پر چیئرمین پی ایچ ای سی ڈاکٹر شاہد منیر اور سیکرٹری ایچ ای سی احمد رضا سرور سے ملاقات کی ۔
انہوں ایمرسن یونیورسٹی کے لیے مالی اور انتظامی تعاون کی یقین دہانی کرائی ، جبکہ سیکرٹری ایچ ای سی نے ایمرسن کی طرف سے آنے والی درخواستوں پر کارروائی کرنے کا وعدہ کیا ، جبکہ اس موقع پر دیگر وائس چانسلر نے ایمرسن یونیورسٹی کی تاریخی حیثیت کو سراہتے تدریسی اور انتظامی مدد کی پیشکش کی ۔
جس پر ڈاکٹر رمضان کا کہنا تھا کہ ایمرسن یونیورسٹی کی ترقی کےلئے تمام یونیورسٹیوں اور دیگر سیکٹر سے مدد لیں گے تاکہ جنوبی پنجاب میں ایک اور سنٹر آف ایکسی لینس قائم ہوسکے۔