سات ویمن یونیورسٹیوں کے لئے وائس چانسلر فائنل، ملتان کی سربراہی ڈاکٹر عظمیٰ قریشی غضنفر کو ملے گی
ویمن یونیورسٹی ملتان سمیت سات یونیورسٹیوں میں وائس چانسلر کی تعیناتی کےلئےسمری گورنر ہاؤس ارسال کردی گئی، ویمن یونیورسٹی ملتان کی سربراہی ڈاکٹرعظمیٰ قریشی غضنفر کو ملے گی۔
تفصیل کے مطابق پنجاب کی ویمن یونیورسٹیوں میں وائس چانسلرز کے ناموں پراتفاق ہوگیا، وزیر اعلیٰ مریم نواز نے سرچ کمیٹی کی سفارشات پر پینل میں موجود پہلے نمبر والےامیدواروں سے انٹرویو لئے، جس کے بعد سات یونیورسٹیوں کے لئےنام گورنر ہاوس ارسال کردئے گئے۔
ملنے والی اطلاعات کے مطابق ویمن یونیورسٹی ملتان کی سابق وائس چانسلر ڈاکٹرعظمیٰ قریشی کوجی سی ویمن یونیورسٹی لاہور کے لئے انیلہ کمال کو ہوم اکنامکس یونیورسٹی کےلئے ڈاکٹر عظمیٰ غضنفر کو ویمن یونیورسٹی ملتان کےلئے ڈاکٹر کنول امین کو جی سی ویمن یونیورسٹی فیصل آباد کے لئے ڈاکٹر بشریٰ مرزا کوفاطمہ جناح یونیورسٹی راولپنڈی کےلئے ڈاکٹر شازیہ انجم کوگورنمنٹ ویمن صادق یونیورسٹی بہاولپور کے لئے ڈاکٹر شازیہ بشیر کو ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ کےلئے فائنل کیاگیا ہے۔
ویمن یونیورسٹی ملتان کے چنی گئیں ڈاکٹر عظمیٰ قریشی غضنفر اس وقت ڈین آف سائنسز یونیورسٹی آف واہ ہیں جبکہ صادق یونیورسٹی کی وائس چانسلر کی امیدوار ڈاکٹر شازیہ انجم اسلامیہ یونیورسٹی کی ڈین آف سائنسز ہیں۔