Breaking Newsتازہ ترینجرائم کی دنیا
زکریا یونیورسٹی میں خوف کی علامت بننے والا بابا جانی پولیس کی ہتھے چڑھ گیا
زکریا یونیورسٹی میں لڑائی جھگڑے فائرنگ کے مقدمات میں ملوث غلام حسین عرف بابا جانی بدھ کی شب پولیس کی ہتھے چڑھ گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بند بوسن کی ایک سیاسی شخصیت یونیورسٹی سے جارہی تھی کہ بابا جانی نے اس کی گاڑی روک کر دھمکیاں دیں، جب اس نے یونیورسٹی سیکورٹی کو اس کے بارے میں بتایا تو اس نے بے بسی کا اظہار کیا۔
جس پر سیاسی شخصیت نے تھانہ الپہ پولیس کو ڈیرے پر بلاکر بابا جانی کے خلاف کارروائی کا کہا، جس پر پولیس حکام ڈرامائی انداز میں بابا جانی کو یونیورسٹی سے گاڑی میں بٹھا کر کیمپس کی حدود سے باہر لائے، اور پھر گرفتاری ڈال دی۔
ذرائع کا کہناہے کہ سیاسی شخصیت کی وجہ سے حوالات میں بابا جانی کی کافی ’’سیوا پانی ‘‘ کی جارہی ہے ۔