Paid ad
Breaking Newsتازہ ترینجرائم کی دنیا

زکریا یونیورسٹی میں خوف کی علامت بننے والا بابا جانی پولیس کی ہتھے چڑھ گیا

زکریا یونیورسٹی میں لڑائی جھگڑے فائرنگ کے مقدمات میں ملوث غلام حسین عرف بابا جانی بدھ کی شب پولیس کی ہتھے چڑھ گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بند بوسن کی ایک سیاسی شخصیت یونیورسٹی سے جارہی تھی کہ بابا جانی نے اس کی گاڑی روک کر دھمکیاں دیں، جب اس نے یونیورسٹی سیکورٹی کو اس کے بارے میں بتایا تو اس نے بے بسی کا اظہار کیا۔

جس پر سیاسی شخصیت نے تھانہ الپہ پولیس کو ڈیرے پر بلاکر بابا جانی کے خلاف کارروائی کا کہا، جس پر پولیس حکام ڈرامائی انداز میں بابا جانی کو یونیورسٹی سے گاڑی میں بٹھا کر کیمپس کی حدود سے باہر لائے، اور پھر گرفتاری ڈال دی۔

ذرائع کا کہناہے کہ سیاسی شخصیت کی وجہ سے حوالات میں بابا جانی کی کافی ’’سیوا پانی ‘‘ کی جارہی ہے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button