سیریز میں فتح کے ساتھ ملتان میں قومی ٹیم کا ریکارڈ بہتر بنائیں گے، بابر اعظم
،

ٹیم کے کپتان بابراعظم پرامید ہیں کہ وہ سیریز میں فتح کے ساتھ ملتان میں قومی ٹیم کا ریکارڈ بہتر بنائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں۔
اس پہلے مہمان ٹیم کے کپتان نے بھی پرس کانفرنس کی۔
ہم ایک پروفیشنل ٹیم ہیں، ملتان کا موسم ہم پراثرانداز نہیں ہوگا، نکولس پوران
وہ ملتان میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ ملتان کی عوام کرکٹ کی شوقین ہے یہ خبرہمارے لئے انتہائی خوشی کی بات ہے کہ سٹیڈیم کے تمام ٹکٹس فروخت ہوچکے ہیں ۔
پی ایس ایل میں عوام کو جوش وجذبہ آج بھی یاد ہے مجھےیقین ہے ملتانی آج کے میچ میں پاکستان کے ساتھ ویسٹ انڈیز کی ٹیم کوبھی سپورٹ کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں ۔
انہوں نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے جوکسی بھی وقت کچھ بھی کرسکتی ہے اسلئے ہم اس کو ہلکا نہیں لیں گے ،ملتان سیٹٰڈیم میں ویسٹ انڈیز کا ریکارڈ بہت شاندار ہے وہ یہاں دو میچ جیت چکی ہے مگر ہم پر اس کا کوئی دباونہیں ہے،ہم جیت کے ساتھ اپنے ریکارڈ کو بہتر بنائیں گے ۔
پاکستانی کپتان کا کہناہے کہ وکٹ دیکھنے میں اچھی لگ رہی ہےتاہم ابھی یہ فیصلہ نہیں کیاکہ بالنگ پر انحصارکریں یا بیٹنگ پر،بدھ کی صبح آکر فائنل لائن اپ کوفیصلہ کریںگے۔
بابرکا کہناتھاکہ تمام کھلاڑی پرفارم کررہے ہیں بطور ٹیم ہماری کارکردگی بہت اچھی جارہی ہے کبھی کوئی بیٹ چل جاتا ہے کبھی کسی کی بالنگ،مجموعی طورپرہماری ٹیم کی کارکردگی قابل تسلی ہےمڈل آرڈر بیٹنگ لائن پر کام کیاہے امید ہے اچھے نتائج سامنےآئیں گے۔
انہوں نے کہ میں کبھی انفرادی طور پر نہیں کھیلتا،بطورکپتان سب کو ساتھ لیکر چلتا ہوں جب فیلڈ میں ہوتا ہوں صرف کپتانی کرتا ہوں جبب بیٹنگ پر ہوں تو صرف بلے بازی ، اس لئے ریکارڈز کی زیادہ فکر نہیں ہوتی ہے پہلی خواہش اورپہلی کوشش یہ ہوتی ہے کہ پاکستان میچ جیت جائیں ۔
دوسری طرف سیکورٹی اداروں نے سیٹیڈیم کی سیکورٹی سخت کردیا ہے سٹیٹ گسٹ کے درجہ پانے کے بعد کھلاڑیوں کی نقل وحرکت بھی محدود کردی گئی ہے۔
کل ہونےوالے میچ کے لئے سیکورٹی پلان ترتیب دے دیاگیا، عام شائقین میں حاس اداراروں کے اہلکاروں کو تعینات کیاگیا ہے، جبکہ میچ کی کوریج کے لئے آنے والے تمام اداروں کا بھی سیکورٹی آڈٹ مکمل کرلیاگیا ہے۔



















