Breaking NewsEducationتازہ ترین
ویمن یونیورسٹی ملتان کا 90 فیصد عملہ الیکشن میں ڈیوٹی سر انجام دے گا
ویمن یونیورسٹی ملتان کا 90 فیصد سے زائد عملہ الیکشن ڈیوٹی دے گا، جس کےلئے دو روزہ ٹریننگ بھی مکمل کرلی گئی، جس میں اساتذہ، ایڈمنسٹریشن عملہ شامل ہے۔
اس بارے وائس چانسلر کا کہناہے کہ جنرل الیکشن ایک قومی ذمےداری ہے، اور ویمن یونیورسٹی ملتان اس ذمےداری کو پوری ایمانداری اور قومی جذبے سے ادا کرےگی، اسی لئے الیکشن کمیشن نے جتنا عملے کی ڈیمانڈ کی ہم نے پوری کی۔
واضح رہے ایمرسن یونیورسٹی کا 30 فیصد زکریا یونیورسٹی کا 60 فیصد، انجینئرنگ یونیورسٹی کا 25 فیصد، زرعی یونیورسٹی کا 40 فیصد عملہ الیکشن ڈیوٹی سر انجام دے گا۔