امریکا میں پاکستانی ڈرائیور کے قتل کی ویڈیو وائرل، لڑکیوں پر فرد جرم عائد
واشنگٹن: امریکا میں کار چھیننے کے دوران فوڈ سپلائی پر مامور 66 سالہ پاکستانی ڈرائیور کی ہلاکت پر کار چور 13 اور 15 سالہ لڑکیوں پر فرد جرم کردی گئی ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست واشنگٹن میں 66 سالہ پاکستانی ڈرائیور محمد انور فوڈ ڈلیوری کے لیے جارہے تھے اس دوران 13 اور 15 سالہ لڑکیوں نے ٹیزر کی مدد سے حملہ کرکے انہیں مفلوج کردیا۔
محمد انوار بے حس و بے حرکت آدھے ڈرائیونگ سیٹ اور آدھے کار سے باہر تھے، نوجوان لڑکیوں نے تیز رفتاری سے کار بھگا دی جو آگے جا کر حادثے کا شکار ہوگئی اور پاکستانی شخص کی موت واقع ہوگئی۔
SHOCKING video of the carjacking near Nationals Park in Washington DC that resulted in the death of Pakistani-American Uber Eats driver Mohammad Anwar. The teenage girls who police say used a Taser to steal the car face murder charges.
— Insider Paper (@TheInsiderPaper) March 28, 2021
پولیس نے نوجوان لڑکیوں کو موقع پر ہی حراست میں لے لیا تھا اور آج چارج شیٹ کے ساتھ عدالت میں پیش کیا جہاں دونوں پر کار چرانے اور قتل کی دفعات کے تحت فرد جرم عائد کردی گئی۔
واضح رہے کہ ٹیزر ایسی الیکٹرک ڈیوائس ہوتی ہے جس سے کسی بھی شخص کو مقرر کردہ چند لمحوں کے لیے مفلوج کردیا جاتا ہے۔