ایم این ایس زرعی یو نیورسٹی اورسماجی تنظم آئی پی او کا آگاہی سیمینار
ایم این ایس زرعی یو نیورسٹی اورسماجی تنظم آئی پی اور اسلام آباد کے اشتراک سے ایک معلوماتی سیمینار کا انعقاد کیا گیا ۔
سیمینار منعقد کروانے کا مقصد پاکستان میں جغرافیائی اہمیت کی حامل ایشاء اور زرعی اجناس و پھل کو انٹر نیشنل مارکیٹ تک رسائی کو ممکن بنانا تھا ۔
سیمینار کی صدارت ڈین فیکلٹی آف ایگریکلچر پروفیسر ڈاکٹر شفقت سعید نے کی, جبکہ سیمینار کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر پاکستان محمد اسماعیل اور کنسلٹنٹ مسز نادیہ زبیر شاہ نے بطور ریسورس پرسن شمولیت کی ۔
محمد اسماعیل نے کہا کہ ملتان میں مشہور سوغات سوہن حلوہ ، آم ، کشیدہ کاری ، بلیو پوٹری اور ملتان مٹی جیسی اشیاء ہیں جن کو انٹر نیشنل مارکیٹ میں ایک خاص مقام دلایا جا سکتا ہے ۔ کیونکہ یہ اشیاء صرف اور صرف ملتان کے علاقے سے منسلک ہیں۔
اس موقع پر ریسورس پرسن مسز نادیہ شاہ نے پروفیسر ڈاکٹر شفقت سعید، زاہد حسین گردیزی ، میجر طارق ، آصف حیات ٹیپو ، عبدالرحمن، ڈاکٹر حماد ندیم ، ڈاکٹر عمر فاروق ، ڈاکٹر مبشر مہدی ، ڈاکٹر محمد آصف رضا سمیت دیگر فیکلٹی ممبران نے کثیر تعداد میں شرکت کی