Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی ایمپلائیز احتجاج، ارکان اسمبلی نے بھی مظاہروں میں شریک ہونے کا اعلان کردیا

سوموار کو ڈیلی ویجز ملازمین اپنے اہل خانہ کے ساتھ احتجاج کریں گے

زکریا کے ملازمین کا احتجا ج زور پکڑنے لگا ،ملازمین کے حق کےلئے اب پارلمنٹیرین بھی میدان میں آنے لگے ہیں ، وائس چانسلر بڑھتے ہوئے دباؤ کے باعث شدید پریشانی کا شکار ہیں ۔

پرووائس چانسلر کی مداخلت نے کیس کو مزید الجھا دیا ہے ،جس پر ملازمین نے اپنے اہل خانہ کے ساتھ احتجاج میں شرکت کا عندیہ دے دیا ۔

زکریا یونیورسٹی کے ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل نہ کرنے پر ایمپلائز یونین کا احتجاج 5ویں روزبھی جاری رہا یونیورسٹی کیمپس انتظامیہ مخالف نعروں سے گونجتا رہا، گزشتہ روز مشاورتی ومذاکراتی کمیٹی نے وائس چانسلر سے ملاقات کی اور ان کو ملازمین کے تحفظات اورقانونی تقاضو ں کے مطابق مسئلہ حل کرنے کا کہا کہ سینڈیکیٹ کے فیصلے کے بعد معاملہ ایمپلائز کے حق میں ہے تاہم وائس چانسلر کوئی بھی فیصلہ کرنے میں ناکام نظر آتے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وائس چانسلر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی پرووئس چانسلر کے دباؤ میں ہیں اس لئے وہ کھل کر فیصلہ نہیں کررہے ہیں، دوسری طرف ملازمین کے احتجاج میں شدت آگئی ہے۔

شہر کے دو ایم پی اے نے مظاہروں میں شرکت کا اعلان کردیا ہے جبکہ ملازمین نے سوموار سے اپنے اہل خانہ کے ساتھ یونیورسٹی میں مظاہرہ کرنے کا اعلان کیا ہے اس سلسلے میں یونین صدر ملک صفدر حسین اور رانا مدثر کا کہنا ہے کہ ڈیلی ویجز ملازمین کو حق دینا ہوگا۔ سینڈیکٹ سمیت تمام فورم ملازمین کو حق دینے بارے رپورٹ دے چکے ہیں ،مگر انتظامیہ حالات خراب ہونے کا انتظار کررہی ہے انہوں نے کہا کہ سوموار سے اب مظاہروں میں اپوزیشن اور حکومتی ارکان اسمبلی بھی شرکت کریں گے اور ملازمین کے لئے آواز بلند کریں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button