Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

نوا زشریف زرعی یونیورسٹی میں کیمیکل سیفٹی لیب کا افتتاح

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں اکیڈیمیاانڈسٹری لنکیج کے اشتراک سے کیمیکل سیفٹی لیب کے قیام کے حوالے سے افتتاحی تقریب منعقد کی گئی۔
جس کی صدارت رئیس جامعہ پروفیسر ڈاکٹر آصف علی (تمغہ امتیاز) نے کی، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں زرعی یونیورسٹی ملتان تیزی سے ترقی کر رہی ہے اورا نڈسٹری کے ساتھ کام کرنے کے لئے ہمیشہ کوشاں رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایم این ایس زرعی یونیورسٹی نہ صرف قومی مقصد کے لئے اپنا کردار ادا کر رہی ہے، بلکہ دیگر صنعتی تنظیموں اور یونیورسٹیوں کے لئے راہ بھی ہموار کر رہی ہے۔ تا کہ وہ مشترکہ مفادات کے لئے ایک ٹیم کی حیثیت سے کام کر سکیں۔
اسی لئیے کراپ لائف پاکستان نے کیمیائی سیفٹی لیب کی سر پرستی ایم این ایس زرعی یونیورسٹی ملتان کو دی ہے۔ جس کا افتتاح وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی اور رشید احمد ایگزیکٹو ڈائریکٹر کراپ لائف ایسوسی ایشن نے کیا۔
اس موقع پر (BASF) سے عاطف کمال، ملک حیدر، مسٹر مرتضی قدسی،ڈین سوشل سائنسز ڈاکٹر عرفان احمد بیگ، ڈاکٹر اشفاق احمد، ڈاکٹر آصف رضا اور ڈاکٹر عابد حسین موجود تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button