پنجاب میں تعلیمی ادارے بند، شفقت محمود ایک بار پھر طلباء کے ’جانی ‘ بن گئے
شفقت جانی کبھی ہمیں مایوس نہیں کرتے،’ہمارا کیا قصور ہے، ہم مر جائیں‘ ، دیگر صوبوں کے طالب علموں کی جانب سے دلچسپ انداز میں وزیر تعلیم سے اظہارِ ناراضی، شفقت محمود ٹویٹر پر ٹاپ ٹر ینڈ بن گئے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 10 مارچ2021ء) ملک میں کورونا کیسز میں اضافے کے باعث لاہور سمیت پنجاب کے چند دیگر شہروں میں تعلیمی اداروں میں 15 روزہ چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا۔ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے پریس کانفرنس مین بتایا کہ فیصل آباد ، گوجرانوالہ ، لاہور ، ملتان ، راولپنڈی ، سیالکوٹ ، گجرات میں 15مارچ سے چھٹیوں کا اعلان کیا جارہا ہے جس کے تحت اسکول 28 مارچ تک بند رہیں گے ، جب کہ اسلام آباد میں بھی ان پندرہ روز کے لیے تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔
وفاقی وزیر کے اعلان کرتے ہی سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پر طالب علموں کی جانب سے ٹویٹس کا انبار لگ گیا۔
چونکہ ابھی پنجاب میں تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کیا گیا تو دیگر صوبوں کے طلباء نے دلچسپ انداز میں ناراضی کا اظہار کیا،
واضح رہے کہ وزیر تعلیم شفقت محمود نے پریس کانفرنس مین بتایا کہ فیصل آباد ، گوجرانوالہ ، لاہور ، ملتان ، راولپنڈی ، سیالکوٹ ، گجرات میں 15مارچ سے چھٹیوں کا اعلان کیا جارہا ہے جس کے تحت اسکول 28 مارچ تک بند رہیں گے ، جب کہ اسلام آباد میں بھی ان پندرہ روز کے لیے تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ اجلاس کے بعد ڈاکٹر فیصل سلطان اور شفقت محمود کی میڈیا کو بریفنگ دی اور بتایا کہ کورونا کیسز میں اضافے کے باعث لاہور سمیت پنجاب کے چند دیگر شہروں میں 15 روزہ چھٹیوں کا اعلان کیا جاتا ہے۔