Breaking NewsEducationتازہ ترین
ڈی رپورٹرز ایکسکلوزیو : ویمن یونیورسٹی بہاولپور کی اراضی پر قبضہ کا انکشاف
وائس چانسلر نے بے بسی کا اظہار کردیا
ویمن یونیورسٹی بہاولپور اس وقت شدید معاشی اور انتظامی مسائل کا شکار ہے، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر صائقہ امتیاز اپنی تمام تر صلاحتیوں کے باوجود ان مشکلات پر قابو پانے میں تاحال ناکام نظر آرہی ہے ۔
حال ہی میں لاہور ر میں ہونے والی وائس چانسلرز کے اجلاس میں وہ ایچ ای سی کے حکام کے سامنے پھٹ پڑیں، ان کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی کی 17 ایکڑ اراضی پر قبضہ مافیا مسلط ہے، زمین واگزار کرانے کیلئے عدالتوں کے دھکے کھارہی ہوں جس کی وجہ سے یونیورسٹی کی تدریسی سرگرمیاں متاثر ہورہی ہیں۔
فنڈز کی کمی نے ہمارے معاشی مسائل کو بڑھا دیا ہے، ایچ ای سی ہماری کوئی مدد نہیں کررہی ہے، ایسے میں حکومت اس معاملے کو ترجیح بنیادوں پر دیکھے، ہماری یونیورسٹی کی اراضی کو واگزار کرائے اور فنڈز بھی جاری کرے ۔