42 افراد ڈائریکٹ کنڈیاں لگاکر بجلی چوری کرتے پکڑے گئے
ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) غازی سب ڈویژن ڈی جی خان کی ٹیم نے مختلف علاقوں میں بجلی چوروں کے خلاف گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے 42افراد کو ڈائریکٹ کنڈیاں لگاکر بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا۔
بجلی تنصیبات اُتارکرتھانہ گدائی میں مقدمات درج کروادئیے گئے۔ جب کہ لاکھوں روپے جرمانے بھی عائد کیئے گے ہیں ۔
ایس ڈی او میپکو غازی سب ڈویژن ڈی جی خان شہبازاحمد کی سربراہی میں لائن سپریٹنڈنٹ سیکنڈ عبدالشکور، لائن مین فرسٹ اطہر حسین، اسسٹنٹ لائن مین قمرالزمان اور خضر حیات پر مشتمل ٹیم نے چاہ قائم والا، چاہ لغاری والا، موضع گدائی غربی، بستی مٹھہ لغاری اور دیگر علاقوں میں آپریشن کرتے ہوئے مرید حسین، فلک شیر، غلام حسین، اقبال، وسیم، آصف، خدا بخش، محمد سلیم، امتیازاحمد، سکندر، غلام اکبر، ریاض، غلام اکبر، سکندر، فضل، خادم حسین، علی رضا، اللہ بچایا، شاہد حسین، خادم، عطاء محمد، کالو، رمضان، افضل، اعجاز، ندیم، اصغر، عبداللہ، جمال، حسین بخش، صادق حسین، فیق، عطاء اللہ، محمد بخش، امیر بخش، غلام مصطفی، مظہر حسین، کالو خان، طارق، رحمت اللہ، محمد سلیم، فتح محمد، کوثرپروین اور سہیل کو ڈائریکٹ تاروں سے کنڈیاں لگاکر بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑا اور چوری میں استعمال ہونے والی بجلی کی تاریں اُتارکرقبضہ میں لے لیں۔
بجلی چوروں کو مجموعی طورپر لاکھوں روپے کے جرمانے عائد کئے جارہے ہیں۔ایس ڈی او غازی سب ڈویژن کی مدعیت میں تھانہ گدائی میں مقدمات درج کروادئیے گئے ہیں۔