قانونی تقاضے پورے نہ کئے،ایک روز قبل گرفتار ہونے والے کارپوریشن کے افسر رہا
میٹروپولیٹن کارپوریشن ملتان کے میونسپل آفیسر انفراسٹرکچر عباس سرور نقوی کو پی ایس ایل، قرنطینہ سینٹرز اور ترقیاتی کاموں میں مبینہ بے ضابطگیوں کے الزامات کے تحت گرفتار کرنے کا معاملہ، سینئر سول جج برائے کریمنل ڈویژن محمد نوید اختر نے اینٹی کرپشن کی جانب سے مقدمہ میں قانونی تقاضے پورے نہ کرنے پر ملزم کو رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
ملزم کی جانب سے ایڈووکیٹ شیر زمان قریشی اور ریاض الحسن گیلانی سمیت دیگر وکلاء پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن نے نوٹس جاری کرتے ہوئے ملزم کو 29 اپریل کو شامل تفتیش ہونے کا کہا تھا لیکن 28 اپریل کو ہی اینٹی کرپشن ٹیم نے ملزم عباس سرور نقوی کو ان کے دفتر سے گرفتار کر لیا۔
عدالت نے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ملزم کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرتے ہوئے فوری رہائی کا حکم جاری کردیا ہے۔