میٹرک سپیشل امتحان 2021ء کے نتائج کا اعلان، 1747پاس اور 364 فیل ہوگئے
تعلیمی بورڈ ملتان نے میٹرک سپیشل امتحان 2021ء کےنتائج کا اعلان کردیا۔
نتائج کے مطابق امتحان میں مجموعی طورپر 2111 امیدواروں نے شرکت کی، ان میں سے 1747پاس اور 364 فیل ہوگئے۔
امتحان میں امیدواروں کی کامیابی کاتناسب 82.76 فیصد رہا،نتائج کے مطابق سائنس گروپ کے کل 1931 امیدوار امتحان میں شریک ہوئے ان میں سے 1588 پاس اور343 امیدوار فیل ہوگئے۔
سائنس گروپ کا نتیجہ 82.24فیصد رہا،اسی طرح آرٹس گروپ کے صرف180 امیدواروں نے امتحان میں شرکت کی، ان میں سے 159پاس اور 21امیدوار فیل ہوئےآرٹس گروپ کا نتیجہ 88.33فیصد رہا ۔
علاوہ ازیں تعلیمی بورڈ ملتان کے میٹرک سپیشل امتحان2021ءمیں کامیاب ہونے والے 1747امیدواروں میں سے 106نے اے پلس گریڈ حاصل کیا،اسی طرح 69امیدواروں نے اے گریڈ،153 امیدواروں نے بی گریڈ، 288امیدواروں ن سی گریڈ،489امیدواروں نے ڈی گریڈ، 617امیدواروں نے ای گریڈ،جب کہ 25امیدواروں نے کوئی گریڈ حاصل نہیں کیا)۔
میٹرک سپیشل امتحان 2021ءمیں مجموعی طور پر 6 امیدواروں کے خلاف ناجائز ذرائع استعمال کرنے کے کیسز درج کیے گئے،بورڈ کی ڈسلپن کمیٹی نے مذکورہ کیسز کی سماعت کی اور تمام 6امیدواروں کے خلاف الزام درست ثابت ہونے پر ان کو بورڈ رولز کے تحت سزائیں دے دیں۔
دریں اثنا تعلیمی بورڈ ملتان نے انٹر پارٹ سیکنڈ (کمبائنڈ ) سپیشل امتحان 2021ءکے ریگولر امیدواروں کے رزلٹ کارڈ ان کے اداروں کو بذریعہ رجسٹرڈ ڈاک اور پرائیویٹ امیدواروں کے رزلٹ کارڈ ان کے داخلہ فارموں پر درج ایڈریس پر بذریعہ عام ڈاک ارسال کردیے ہیں۔
بورڈ نے پرائیویٹ امیدواروں کوہدایت کی ہے کہ وہ رزلٹ کارڈ کے حصول کے لیے اپنے متعلقہ ڈاک خانہ سے رابطہ کریں ،تاہم اگر ان کو رزلٹ کارڈ نہ ملیں تو وہ بورڈ کے اسسٹنٹ کنٹرولر(میٹرک) کو تحریری درخواست دے کر بغیر کسی فیس کے یکم مارچ تک اپنا رزلٹ کارڈ حاصل کرسکتے ہیں،اس کے بعد رزلٹ کارڈ فیس کے ساتھ بورڈ کے سہولت سنٹر سے حاصل کیے جاسکیں گے۔
علاوہ ازیں تعلیمی بورڈ ملتان کے مطابق میٹرک سپیشل امتحان 2021ءکے امیدوار بورڈ کی ویب سائٹ www.bisemultan.edu.pk اور مسیج سنٹر 800293 پر اپنا رول نمبر بھیج کر بھی رزلٹ معلوم کر سکتے ہیں۔