ہائیکورٹ نے وزیراعظم کو خفیہ دستاویز پبلک کرنے سے روک دیا
اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیراعظم عمران خان کو خفیہ دستاویز پبلک کرنے سے روک دیا۔
شہری کی جانب سے خفیہ دستاویزات پبلک نہ کرنے سے متعلق درخواست پر سماعت کے بعد چیف جسٹس اسلام آبادبہائیکورٹ نے تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔
عدالت نے تحریری حکم نامہ میں کہا ہے کہ امید ہے وزیراعظم ایسی خفیہ دستاویزات پبلک نہیں کریں گے، وزیراعظم حساس معلومات پبلک کر کےحلف کی خلاف ورزی نہ کریں۔
عدالت کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کو فیصلہ کرنے سے پہلے آفیشل سیکرٹ ایکٹ کو مدنظر رکھنا ہو گا ۔
یقین ہے ملکی مفاد کیخلاف وزیراعظم خفیہ دستاویز پبلک نہیں کریں گے۔
عدالت نے کہا کہ امید ہے آفیشل سیکرٹ ایکٹ 1923 کے تحت حلف کے مطابق فیصلہ کیا جائے گا۔
عدالت کو اعتماد اور یقین ہے پاکستان کے قابل وزیراعظم معلومات افشا نہیں کریں گے، جو پاکستان کے قومی مفاد اور ملکی سالمیت کے لیے نقصان دہ ہو ، اور نہ ہی وہ کوئی ایسا کام کریں گے جس کا اثر پاکستان پر ہو۔