Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کی تیاری شروع کردی

الیکشن کمیشن نےعام انتخابات 2023 کی تیاریاں شروع کر دیں۔

الیکشن کمیشن نے وزارت پارلیمانی امور، وزارت ہاؤسنگ اور ادارہ شماریات کو مراسلہ جاری کر دیا ہے۔

ای سی پی نے ساتویں مردم شماری کے حتمی نتائج 31 دسمبر 2022 تک دینے کا مطالبہ کیا ہے، مردم شماری نتائج بروقت ملنےسےنئی حلقہ بندیاں کرنےمیں آسانی ہو گی، حلقہ بندیاں کرنےمیں 4سےساڑھے ماہ تک کا وقت درکار ہو گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مردم شماری کے بعد نئی حلقہ بندیاں کرانا آئینی طور پر لازم ہے، حلقہ بندیاں ہونے کے بعد ووٹرلسٹوں میں بھی نظر ثانی ضرروی ہوتی ہے ۔

ادارہ شماریات نےمردم شماری نتائج 31دسمبر 2022 تک دینے کا کہا تھا۔

ذرائع کے مطابق مردم شماری حتمی نتائج فروری 2023 تک ای سی کو دینےکا کہا گیا تھا۔

ادارہ شماریات کے مطابق مردم شماری کا آغاز یکم اگست 2022 سے ہو گا۔

ای سی مردم شماری نتائج کی بروقت فراہمی کیلئے 2 مراسلے لکھ چکا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button