Paid ad
Breaking NewsInternationalتازہ ترین

پاکستان اور ترکی کا دو طرفہ تعلقات کو نئی بلندیوں پر پہنچانے کاعزم

وزیراعظم محمد شہباز شریف اور ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے دونوں برادر ممالک کے درمیان بہترین دوطرفہ تعلقات کو مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کی نئی بلندیوں تک پہنچانے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

بدھ کو ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مشترکہ تاریخ اور مقاصد پر مبنی ہیں، یہ تعلقات نسل در نسل جاری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس سال دونوں ممالک اپنے سفارتی تعلقات کے قیام کی 75ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔

وزیراعظم نے صدر اردوان سے ملاقات کو انتہائی نتیجہ خیز قرار دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ ترک صدر کی فعال قیادت میں دوطرفہ تعلقات نئی بلندیوں پر پہنچیں گے۔

ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ ملاقات کے دوران انہوں نے علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

انہوں نے دوطرفہ تعلقات کے دائرہ کار کو بڑھانے کا بھی اعادہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ ستمبر میں اسلام آباد میں اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوگا ، جس سے دونوں ممالک کو اپنے برادرانہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کا موقع ملے گا۔

صدر اردوان نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک کے درمیان قریبی دوستی اور تعاون کو مزید مضبوط کیا جائے گا۔

اس سے قبل دونوں رہنماؤں نے باہمی مفادات کے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لئے مختلف معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط ہوتے ہوئے بھی دیکھا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button