اے سی سٹی کے خلاف دوبارہ احتجاج کی کال جاری کردی گئی
ڈسٹرکٹ ملتان کی سپورٹس تنظیمیں اور کرکٹ کلبز کے عہدیداران نے پاکستان اور ویسٹ انڈیز کرکٹ سیریز کی وجہ سے ایک ہفتہ کے لیے احتجاج کو موخر کردیا تھا۔
ایک ہفتہ گزرنے کے بعد بھی انتظامیہ نے اے سی سٹی کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی۔
یہ بھی پڑھیں۔
اے سی (سٹی) ملتان کے خلاف احتجاج لاہور تک پھیل گیا
اس وجہ سے کھیلوں کی مختلف ایسوسی ایشنز اور کرکٹ کلب کے عہدیداران کی طرف سے 16جون بروز جمعرات سے مختلف مقامات پر پرامن احتجاجی مظاہرے کئیے جائیں گے۔
یہ سلسلہ اس وقت تک جاری رہے گا کہ جب تک اے سی سٹی خواجہ عمیر محمود کا ملتان سے تبادلہ نہیں کیا جاتا۔
یہ بھی پڑھیں۔
سپورٹس تنظیموں نے اے سی سٹی کے خلاف احتجاج کا اعلان کردیا
یاد رہے کہ چند روز قبل اے سی سٹی نے اپنے سرکاری گارڈز کے ذریعے ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر فاروق لطیف پر تشدد کیا اور غیر مناسب رویہ اور زبان استعمال کی۔
یہ بھی پڑھیں۔
ملتان : اے سی (سٹی)کی غنڈا گردی، سپورٹس آفیسر کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا
17 جون بروز جمعہ شام 5 بجے کلمہ چوک سے لیکر چوک کہچری تک ایک پرامن واک بھی کی جائے گی۔



















