Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

سپورٹس تنظیموں نے اے سی سٹی کے خلاف احتجاج کا اعلان کردیا

اسسٹنٹ کمشنر سٹی ملتان خواجہ عمیر کی جانب سے ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر فاروق لطیف پر تشدد کے خلاف کرکٹ ایکشن فورم سمیت مختلف کھیلوں کی ایسویشن ایمپائر ایسوسی ایشن اور سپورٹس آرگنائزر نے احتجاجی مظاہروں کا اعلان کردیا ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر (سٹی) ملتان خواجہ عمیر

جس میں مختلف کھیلوں سے تعلق رکھنے والے نیشنل اور انٹرنیشنل کھلاڑی بھی شریک ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں۔

ملتان : اے سی (سٹی)کی غنڈا گردی، سپورٹس آفیسر کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

زرائع کے مطابق احتجاج کا آغاز ویسٹ انڈیز ٹیم کی آمد کے موقع پر کیا جائے گا ،جو اے سی سٹی کے تبادلے تک جاری رہے گا ۔

اس حوالے سے کرکٹ ایکشن فورم کے صدر سہیل خان,صدر فٹ بال اسوسی ایشن میاں جاوید قریشی, صدر ریسلنگ ایسوسی ایشن ملتان واثق خان, حامد خان پہلوان, انٹرنیشنل ہاکی پلیئر امان آللہ کا کہنا ہے سپورٹس آفیسر پر تشدد کسی بھی طور پر قابل قبول نہیں ہے۔

کھلاڑیوں, آفیشلز اور گراؤنڈ سٹاف کے سامنے ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر پر تشدد کی مثال کسی مہذب معاشرے میں نہیں ملتی۔

اے سی سٹی کا اگر سرکاری افسران کے ساتھ یہ رویہ ہے تو عوام کے ساتھ کیسا ہوگا ۔

انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز اور ڈپٹی کمشنر ملتان سے اے سی سٹی کو فوری عہدے سے ہٹاتے ہوئے واقعہ کی انکواری کروانی کا مطالبہ کیا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button