Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ایلیمنٹری اور ہائی سکولوں میں سٹوڈنٹ کونسلز کے انتخابات مکمل

جنوبی پنجاب کے ایلیمنٹری اور ہائی سکولوں میں سٹوڈنٹ کونسلز کے انتخابات کا انعقاد کیا گیا، 11 اضلاع میں 2102 گورنمنٹ ہائی سکولز اور 2475 گورنمنٹ مڈل سکولز میں انتخاب کا عمل مکمل کرلیاگیا۔

سٹوڈنٹ کونسل الیکشن میں 1145طلباء وطالبات نے صدر، 12361طلباءوطالبات نے نائب صدر، 14192 طلباء وطالبات نے جنرل سیکریڑی، اور 1508طلباء و طالبات فنانس سیکریڑی کی نشستوں پر مقابلہ کیا۔

ایڈیشنل سیکرٹری سکول ایجوکیشن جنوبی پنجاب سروش فاطمہ نے ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشنز سیکنڈری ایجوکیشن جنوبی پنجاب زاہدہ بتول کے ہمراہ گورنمنٹ مسلم گرلز ہائی سکول کلمہ چوک کا وزٹ کیا اور انتخابی عمل کا جائزہ لیا، ایڈیشنل سیکرٹری نے انتخابات کے مختلف مراحل کو چیک کیا۔

ایڈیشنل سیکرٹری سکول ایجوکیشن جنوبی پنجاب سروش فاطمہ نے اس موقع پر کہا کہ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ حکومت پنجاب کی ہدایت اور سیکرٹری تعلیم پنجاب ڈاکٹر احتشام انور کے وژن کے مطابق کے پنجاب بھر میں سٹوڈنٹ کونسلز کے انتخابات کروائے گئے ہیں، سرکاری سکولوں میں سٹوڈنٹ کونسلز کے قیام کا مقصد طلباء و طالبات میں قائدانہ صلاحیتوں کو فروغ دینا اور پروان چڑھانا ہے۔

سٹوڈنٹ کونسلز طلباء میں فیصلہ سازی، انتظامی معاملات پر دسترس، گفت و شنید پر عبور اور ساتھی طلبہ سے مشاورت اور دیگر صلاحیتیں پیدا کرتی ہیں۔

ڈی پی آئی سیکنڈری ایجوکیشن جنوبی پنجاب زاہدہ بتول نے کہا کہ سٹوڈنٹ کونسلز سکولوں میں سالانہ تعلیمی کیلنڈر کے مطابق نصابی و ہم نصابی سرگرمیوں کے انعقاد میں سکول انتظامیہ کی معاونت کریں گی، طلباء اور طالبات کی سرگرم شرکت کو مستقل بنیادوں پر بحال رکھنے کو یقینی بنانا ہے، طلباء و طالبات میں ذمہ داریاں اُٹھانے اور نبھانے کو ترویج دینا اور ووٹ کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے، طلباء کو ووٹ کی طاقت سے آگاہی اور اس کا درست استعمال سکھانا مطلوب ہے۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری شیخ محمد رفیق، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری ڈاکٹر عالیہ نکہت اور دیگر افسران بھی موجود تھے.

بعد ازاں گورنمنٹ پائلٹ ہائی سکول چوک نواں شہر میں سٹوڈنٹ کونسلز کے انتخابات کے نتائج کا اعلان کرنے کے لیے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس کی صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری شیخ محمد رفیق نے کی۔
اس موقع پر انہوں نے الیکشن جیتنے والے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سٹوڈنٹ کونسلز کے منتخب عہدیداران اپنے ساتھی طلباء کے مسائل حل کروانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے، سٹوڈنٹ کونسلز کے انتخابات سے طلباء میں الیکشن کے حوالے سے شعور اجاگر ہوا ہے، اس کا مقصد طلباء میں قائدانہ صلاحیتوں کو پروان چڑھانا ہے. طلباء اپنے مسائل اپنے منتخب نمائندوں کو بتائیں گے اور وہ ان کو اپنے اساتذہ اور سربراہ ادارہ تک پہنچائیں گے اور حل کرائیں گے۔

ڈی ای او سیکنڈری ایجوکیشن شیخ محمد رفیق نے اس موقع پر گورنمنٹ پائلٹ ہائی سکول میں سٹوڈنٹ کونسل کے انتخابات جیتنے والے طلبہ کا بھی اعلان کیا، جس کے مطابق حافظ زین قریشی صدر، محسن محمود نائب صدر، حافظ محمد جنید سیکرٹری جنرل اور علی قریشی فنانس سیکرٹری منتخب ہوئے۔

اس موقع پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری ڈاکٹر عالیہ نکہت ،پرنسپل گورنمنٹ پائلٹ ہائی سکول بھی موجود تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button