Breaking NewsEducationتازہ ترین
ڈی پی آئی کالجز نے 19 سے 20 گریڈ میں ترقی کےلئے اعداد و شمار تبدیل کردئیے
ڈی پی آئی کالجز نے نیا مراسلہ جاری کردیا جس میں گریڈ انیس سے بیس میں ترقی پانے کے لیے مرد و خواتین کی پرموشن رینج کو تبدیل کر دیا گیا ہے، یہ ٹرینگ آن لائن ہوگی اور چھ ہفتوں پر محیط یہ ٹریننگ بیس مئی سے شروع ہوگی۔
اس خط کے مطابق ڈائریکٹرز کو کہا گیا ہے کہ وہ اپنے دائرہ اختیار کے اندر پرنسپلوں کو کہیں کہ انہیں گوگل فارم بھجوایا گیا ہے، وہ اس رینج میں آنے والوں مرد وخواتین جو ان کے ادارے میں ان کے ماتحت کام کر رہے ہیں ان کے کوائف اس گوگل فارم میں درج کر کے واپس اس آفس کو فراہم کریں۔
نئی پرموشن رینج کے مطابق مرد سنیارٹی نمبر 168 سے 700 تک اور خواتین سنیارٹی نمبر 261, سے 600 تک شامل ہیں، اگر پرموشن رینج میں آنے والے کسی مرد یا خاتون کا ڈیٹا موصول نہیں ہوا تو اسے ٹریننگ میں شامل نہیں کیا جائے گا۔