Breaking NewsEducationتازہ ترین
زکریا یونیورسٹی : حر غوری کی ایمپلائز فرینڈز گروپ کو مبارکباد
صدر ایمپلائز ایسوسی ایشن جامعہ زکریا محمد حر غوری نے "ایمپلائز فرینڈز گروپ” کی نئی تشکیل پانے والی کابینہ کو جذبہ خیر سگالی کے تحت یونین آفس چاۓ پر مدعو کیا، سید جاوید بخاری کو چئیرمین، رانا حمود مبشر کو چیف آرگنائزر، ملک عارف ارائیں کو نائب صدر ، سید ٹیپو شاہ کو سرپرست اعلی بننے اور دیگر عہدیداران کو گروپ کی تشکیل نو پر مبارک باد پیش کی، اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔
دونوں گروپوں کے ارکان نے طے کیا کہ ہم سب مل جل کر جامعہ کی اور اسکے ملازمین کی خدمت کریں گے۔
جنرل سیکرٹری ملک ندیم بوسن نے کہا کہ ملازمین کے مسائل کے حل کو یقینی بنایا جاۓ گا۔
اس موقع پر یونین عہدیدار خرم عظیم، مہر مرید عباس ہانسلہ، شکیل احمد، ملک رفاق اعوان، طلعت سہو، رانا ساجد علی اور ملک بلال وینس بھی موجود تھے۔