Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

سرکاری و پرائیویٹ سکولوں میں زیرو پیریڈ

حکومت پنجاب کے سموگ اور ڈینگی کے تدارک کیلئے اقدامات، سرکاری و پرائیویٹ سکولوں میں زیرو پریڈ لازمی کردیا گیا۔

تفصیل کے مطابق حکومت پنجاب نے سموگ اور ڈینگی کے تدارک کیلئے سرکاری و پرائیویٹ سکولوں میں زیرو پریڈ لازمی کردیا۔

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے تمام ایجوکیشن اتھارٹیز کو مراسلہ جاری کردیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ سموگ اور ڈینگی سے آگاہی سے متعلق کلاس رومز میں بینرز اور پوسٹر لگائے جائیں گے۔

زیرو پریڈ سے متعلق سو فیصد سرگرمیوں کی تصاویر محکمہ کو بھجوائی جائیں گی۔سکولوں میں پلے گراونڈز، ٹائلٹ، پانی کی ٹینکیوں اور چھتوں کی صفائی لازمی کرائی جائے گی۔

احکامات پر عملدرآمد نہ کرنیوالے سکول سربراہان کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button