Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

خواتین یونیورسٹی : پی ایچ ڈی اسکالرز زرغونہ کنول اور شمیم منیر کا کامیاب مجلسی دفاع

دی ویمن یونیورسٹی ملتان کے شعبہ اردو کی دو پی ایچ ڈی اسکالرز زرغونہ کنول اور شمیم منیر نے اپنے تحقیقی مقالہ جات بہ عنوان”مجلہ سویرا اور اس کے مدیر محمد سلیم الرحمن کی ادبی خدمات” اور "ٹیلی ڈراما میں پاکستانی ثقافت کے تنوعات” کا مجلسی دفاع کیا۔

ان کی نگران مقالہ بالترتیب ڈاکٹر شاہدہ رسول اور پروفیسر (ایمراطس) ڈاکٹر شگفتہ حسین تھیں، ہر دو اسکالرز کے بیرونی ممتحین بالترتیب پروفیسر ڈاکٹر لیاقت علی شعبہ اردو ،دی اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور اور پروفیسر ڈاکٹر روبینہ ترین سابقہ ڈین فیکلٹی آف ریلیجن اینڈ لینگویجز،بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان اس مجلسی دفاع میں شامل ہوئے۔

اس مجلسی دفاع میں سینئر استاد پروفیسر ڈاکٹر انوار احمد نے بھی بطور مہمان شرکت کی، شعبہ اردو کی صدر نشین ڈاکٹر عذرا لیاقت اور شعبے کے تمام اساتذہ ڈاکٹر سارہ مجید ،ڈاکٹر شہلا اقبال اور مس نجمہ عثمان نے بھی اس مجلسی دفاع میں شرکت کی ۔

کامیاب مجلسی دفاع کے بعد شعبے کے تمام اساتذہ اور طالبات نے ڈاکٹر زرغونہ کنول، ڈاکٹر شمیم منیر کو مع نگران مقالہ ڈاکٹر شاہدہ رسول اور پروفیسر ڈاکٹر شگفتہ حسین کو مبارک باد پیش کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button